111

کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد بابراعظم پہلے ایشیائی کپتان   بن گئے ہیں جنہوں نے پروٹیز کو ان کے ملک میں  ٹی 20 سیریز میں شکست دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو پاکستان میں ٹی 20 سیریزمیں شکست دے چکی ہے۔بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست سے دو چار کیا ہے۔پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی کے تسلسل کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 14 ٹی ‏ٹوئنٹی میچوں میں شاہینوں نے 10 میچز جیتے اور صرف چار میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ کا دور ختم ہونے کے بعد اب قومی ٹیم زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم تین ٹی 20اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 21 اپریل بروزبدھ کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں