
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز نائن میں کھدائی کے دوران 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق انڈر گراؤنڈ تاریں ڈالنے کے لیے بورنگ کا کام جاری تھا کہ اس دوران مٹی کا تودا گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔
حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا جن کی بھی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 2 مزدوروں کا تعلق سندھ جبکہ ایک کا پنجاب سے تھا۔ انتظامیہ نے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرنے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے