90

’کینسر کی تشخیص کے باوجود شوٹنگز مکمل کر رہی تھی‘ اسماء عباس

پاکستان کی معروف اداکارہ اور  بشریٰ انصاری کی بہن اسماء عباس کا شمار کینسر  جیسے موذی مرض کو  شکست دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات میں کیا جاتا ہے۔

اسماء عباس اپنے ایک انٹرویو کے دوران کینسر کی تشخیص اور  اس دوران شوٹنگ جاری رکھنے سے متعلق بھی گفتگو کر چکی ہیں۔

اداکارہ اسماء عباس کا کہنا تھا کہ طبیعت کی ناسازی اور خون جاری ہونے سے متعلق جب میں نے ایک دوست اور  ڈاکٹر سے شیئر کیا تو  انھوں نے مجھے فوری طور  پر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

اسماء عباس کے مطابق ٹیسٹ ہونے کے بعد رپورٹس آنے میں 10 دن باقی تھے تو میں نے سوچا کیوں نہ اس دوران شوٹنگ پر ہی چلی جاؤں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعد ازاں میں کراچی شوٹنگ کے لیے آگئی اور  یہیں مجھے ٹیسٹ کے نتائج معلوم ہوئے کہ میں کینسر میں مبتلا ہوں،جس کے بعد میں لاہور گئی جہاں کینسر کی اسٹیج اور  بیماری کی جانچ پڑتال کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے گئے۔

اسماء عباس کے مطابق مزید ٹیسٹ کے نتائج کے لیے بھی 10 دن کا عرصہ درکار تھا لہٰذا میں جن پراجیکٹس پر کام کر رہی تھی ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ نہیں معلوم حالات آگے کیا ہوں آپ اپنی شوٹنگ مکمل کر لیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کو چند سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے اس موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ایک طرف اسکرین پر اپنا کام جاری رکھا اور دوسری جانب اس موذی مرض کو شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں