173

گلوکار و موسیقار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

لاہور :پاکستانی گلوکار و موسیقار اور معروف آئیکونک برانڈ اوورلوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔

 نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں کے انتقال کی افسوسناک خبر گلوکار کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی۔

شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق فرہاد ہمایوں کا انتقال آج صبح ہوا۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرہاد کی خواہش تھی کہ ان کی زندگی کا جشن منایا جائے لہٰذا پوسٹ میں ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کریں اور ان کے لیے دعا کریں۔

پوسٹ میں گلوکار کی موت کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا ،تاہم اہل خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے فرہاد ہمایوں دماغ کے سرطان میں مبتلا تھے۔

تاہم 2018 میں فرہاد نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی طویل پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دنیا کے بہترین سرجن ان کے آپریشن کررہے ہیں۔

 خیال رہے کہ فرہاد ہمایوں کے والد شہزاد ہمایوں معروف کمنٹیٹر تھےجبکہ ان کی  والدہ نوید شہزاد معروف اداکارہ اور ڈائریکٹر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں