84

گوجرانوالہ میں 15 سالہ لڑکی زیادتی کا واقعہ ، اس کی حالت غیر ہوئی تو ملزم نے کیا کیا ؟ افسوسناک انکشاف

دھونکل میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے دھونکل میں 15 سالہ لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، جب کہ تھانہ صدر پولیس وزیر آباد نے زیادتی کرنے والے ملزم فیاض کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی لاڑکانہ کی رہائشی ہے اور گوجرانوالہ میں اپنے چچا کے پاس مقیم تھی، ملزم بچی سے زیادتی کے بعد طبیعت بگڑنے پر اسے ہسپتال لے جا رہا تھا کہ پولیس کو اطلاع مل گئی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، جب کہ لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں