121

ہانیہ عامر کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستان کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق اپیل کی گئی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔اداکارہ کی  اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس آئے ہیں وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین نے کمنٹ باکس میں ہانیہ عامر کی اس اپیل پر تنقید بھی کی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کہیں گھر سے باہر  کھڑی دکھائی دے رہی ہیں، ہانیہ عامر نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آ پ سب خیریت سے محفوظ رہیں، ماسک لازمی پہنیں اور گھروں میں رہیں، اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کریں۔‘

مداحوں و فالوورز کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر خود باہر گھوم رہی ہیں اور ہمیں گھروں میں رہنے کا کہہ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں