103

ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئی

   پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی۔

گزشتہ روز اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہاتھ میں انگوٹھی پہنے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ تاہم یکم اپریل کو یہ خبر شیئر کیے جانے کے باعث مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے اپریل فول تصور کیا لیکن کچھ دیر بعد ہانیہ کے دوست عمر مختار نے انہیں اور گلوکار شمعون اسماعیل کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ کی۔ جس کے بعد عمر مختار کی اسٹوری کو ہانیہ عامر اور شمعون اسماعیل دونوں نے اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا جس نے مداحوں کو یقین کرنے پر مجبور کردیا کہ شوبز کی دو اہم شخصیات نے منگنی کرلی ہے۔ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق جھوٹی منگنی کے مذاق کا خیال عمر مختار کا تھا اور ویڈیو میں ہانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اب لوگ اس منگنی کو کیسے بھولیں گےجو کہ ایک مذاق تھی۔ اداکارہ کی تصدیق کے باوجود ہانیہ عامر  ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہیں اور مداحوں کی جانب ہانیہ کے لیےتنقید اور  تعریف  دونوں طرح کے ایموجیز شیئر کیے  جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں