37

ہسپتالوں کے ضائع سامان کے پلاسٹک سے گھریلو اشیاء کی تیاری کا انکشاف

ہسپتالوں کے ضائع سامان کے پلاسٹک سے گھریلو اشیاء کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے ، ماحولیات تحفظ ایجنسی نے 66 سرکاری اور نجی اسپتالوں کو نوٹسز جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے ہسپتالوں کے فضلے سے ماحول آلودہ کرنے پر نوٹس لیا ، پاک ایپا کے مطابق ہسپتالوں کے  فضلے کو ناقص طریقے سے ٹھکانے لگانے کے خطرناک نتائج سامنے آرہے،  یہاں تک کے ان کے پلاسٹک سے گھریلو اشیاء کی تیاری کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل و انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے تمام اسپتالوں سے جواب مانگ لیا، نوٹس میں کہا گیا کہ اگر دو روز میں جواب نہ دیا تو یکطرفہ کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں