107

ہسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی، کورونا کے 11 مریض جان سے گئ

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک سرکاری ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں آتشزدگی کے واقعے میں کورونا کے 11 مریض ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع احمد نگر کے ہسپتال میں پیش آیا جہاں آئی سی یو میں کورونا کے 20 مریض زیر علاج تھے۔ آتشزدگی ہوئی تو نرسوں اور ہسپتال کے دیگر سٹاف کی مدد سے مریضوں کو آئی سی یو سے باہر منتقل کیا گیا تاہم اس دوران 11 مریض ہلاک ہوگئے۔\

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ریاستی وزیر نواب ملک کے مطابق یہ آئی سی یو حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں آگ لگنا انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں