58

ہم سب سلیکٹڈ ہیں ،ہمارا ماضی داغدار ہے،شاہدخاقان عباسی

ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ ہم سب سلیکٹڈ ہیں کیونکہ ہم سب کا ماضی داغدار ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم سب سلیکٹڈ ہیں کیونکہ ماضی میں سب یہ کام کرتے رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے غلطیوں سے سیکھا جبکہ ہم اپنے ماضی پر معافی مانگ چکے ہیں، اگر کوئی کمیشن بنایا گیا تو تمام سیاسی جماعتوں کا ماضی داغدار نکلے گاh

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کےفیصلےسے پی ڈی ایم کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور اس سے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔پیپلزپارٹی کی اس حرکت سے خواجہ آصف کاخدشہ درست ثابت ہوگیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی ناقابل اعتبار ہے اور آصف زرداری پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں