
گوگل میپ کے بتائے گئے راستے پر سفر کرنے والی گاڑی بدایوں سے فرید پور جاتے ہوئے بریلی میں رام گنگا ندی پر زیر تعمیر پُل سے گر کر تین نوجوانوں کی جان لے گئی۔ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا جب گاڑی کے سوار 2 بھائیوں سمیت تین افراد 50 فٹ کی بلندی سے نیچے جا گرے، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق نوجوان گوگل میپ کی رہنمائی میں سفر کر رہے تھے اور جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا تھا، تاہم پُل تک پہنچنے پر وہاں کوئی سڑک نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ زیر تعمیر پُل پر رُکاوٹ یا انتباہی نشان لگاتی تو یہ افسوس ناک حادثہ نہ ہوتا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔