کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک آوارہ کتے کے حملے میں پانچ بچے زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی طور پر زخمی بچوں کو قطر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایم ایس ڈاکٹر راشد خانزادہ نے بتایا کہ اسپتال میں ضروری دوا موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو سول اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
محکمۂ صحت کے مطابق، کراچی کے مختلف اسپتالوں میں روزانہ 24 سے زائد کیسز کتے کے کاٹنے کے رپورٹ ہوتے ہیں۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کتا کاٹ لے تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنا اور اینٹی ریبیز ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔