106

60سالہ استاد عبدالوحید نے مسٹر پاکستان 2021کا ٹائٹل جیت لیا

60سالہ استاد عبدالوحید نے مسٹر پاکستان 2021کا ٹائٹل جیت لیا، استاد وحید 16سال کی عمر سے ہی اپنی فٹنس کا خیال رکھے ہوئے ہیں اور ابھی تک اس پر عمل کر رہے ہیں ۔

انگریزی جریدے کے مطابق استاد وحید کی فتح کے بارے میں جو چیز غیر معمولی ہے وہ ان کی عمر اور تندرستی ہے ، استاد وحید 60 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کر کے لوگوں پر اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں ،مقابلوں میں کھینچی گئیں ان کے ڈولوں سمیت مضبوط جسم کی تصاویر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔

میں نے فٹ رہنے کیلئے سخت محنت کی ، اچھی صحت اللہ کا تحفہ ہے ، اس کے ساتھ اس نے مجھ پر اپنی رحمتیں نازل کیں یہاں تک کہ میں 60سال کا ہو چکا ہوں ۔

رمضان المبارک سے تھوڑا پہلے استاد وحید نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتا ،ا سے کچھ مہنے قبل ہی انہوں نے مسٹر پنجاب کا ٹائٹل جیتا ، انہوں نے مسٹر لاہور کا خطاب بھی حاصل کر رکھا ہے جب کہ بہت سے طلائی اور چاندی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں ۔اب ان کی نظر مسٹر ایشیا کے ٹائٹل پر ہے ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کا نام بنانا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھانے میں بھنا ہوا گوشت، دالیں ، دلیہ ، دودھ ، دہی ، انڈے ، سلاد اور پھل یا خشک میوہ جات شامل ہوتے ہیں ۔ ہم ایک دن میں چھ سے سات مرتبہ کھانا کھاتے ہیں ، مناسب آرام کرتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں