
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اس وقت 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین اور 22 ملین نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شادی کے انتظار میں ہیں، جو کہ شادی کے مسائل کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین، مناسب رشتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے، اپنی اولاد کی شادی کزن سے کرانے پر مجبور ہیں، لیکن اگر کزن بھی دستیاب نہ ہوں تو وہ ذات برادری سے باہر رشتے کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ ان کے لیے مناسب اور معتبر رشتے تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس صورتحال میں، ‘دل کا رشتہ’ نامی ایپ نے کافی حد تک مدد فراہم کی ہے، جس کی بدولت لاکھوں لوگ ایک دوسرے سے متعارف ہوچکے ہیں اور ہزاروں کامیاب شادیاں ہوئی ہیں۔ یہ ایپ، مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی پسند و ناپسند کے مطابق تجاویز فراہم کرتی ہے، اور شادی کے عمل کو آسان بناتی ہے، ساتھ ہی مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ بہترین شریک حیات تلاش کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔