
اسکول تعلیم حاصل کرنے کی جگہ ہے، مگر کبھی کبھار ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جو اساتذہ یا عملے کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کی عکاسی کرتی ہیں۔ حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کچھ طلبا ایک خاتون ٹیچر کی ٹانگوں کا مساج کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خاتون کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور کے گورنمنٹ ہائر پرائمری سکول میں پیش آیا۔ ویڈیو میں اسکول کی حالت پر تشویش ظاہر کی گئی، جبکہ دیگر اساتذہ اور صارفین نے واقعے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسکول کی پرنسپل انجو چودھری نے کہا کہ وہ اس واقعے سے لاعلم ہیں اور یہ ممکن ہے کہ ٹیچر کی طبیعت ناساز ہو، جس کی وجہ سے انہوں نے طلبا سے پیروں کی مالش کرنے کی درخواست کی ہو۔ تاہم، انہوں نے معاملے کی تحقیقات کا وعدہ بھی کیا۔
Loading…