پاکستانی اداکارہ مہوش حیات، جنہوں نے بین الاقوامی پروجیکٹس میں شاندار پرفارمنس دی ہے، اب بھارتی مشہور پنجابی گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں ہنی سنگھ کو گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس پوسٹ نے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے، اور ہنی سنگھ نے کیپشن میں اشارہ دیا کہ وہ لمحہ جس کا انتظار تھا، قریب آ گیا ہے۔