
لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی شعبہ آئی ای آر کی طالبہ ام حبیبہ نے ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 91 میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ ام حبیبہ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، اور اس واقعے کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص کو کمرے کا دروازہ توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق، یہ پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کا کمرہ نمبر 91 ہے جہاں طالبہ کی لاش ملی۔ واقعے کی اطلاع شام 7 بجے ملی، اور خودکشی کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔