
پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) نے بالآخر اپنی منی ایم پی وی "سوزوکی ایوری” متعارف کروا دی ہے، جو چنگان کاروان کی براہ راست حریف سمجھی جا رہی ہے۔ سوزوکی ایوری وی ایکس آر – وی وی ٹی (VXR VVT) کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے اور وی ایکس کی قیمت 27 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے 2021 میں ایئر بیگز کی تنصیب کو لازمی قرار دیا تھا، لیکن سوزوکی بولان بغیر ایئر بیگز کے فروخت ہوتی رہی، جس کے بعد پی ایس ایم سی نے بولان کو بند کر کے ایوری کو متعارف کرایا۔ چنگان کاروان کی موجودہ قیمت 30 لاکھ روپے ہے اور یہ کمرشل ٹیکسی کے طور پر مقبول ہے، جبکہ سوزوکی ایوری کا مقابلہ اب مقامی ہونے کی حیثیت سے دلچسپ ہوگا، خاص طور پر جب کہ یہ پاکستان کی "بگ 3” کمپنیوں میں سے ایک ہے۔