
ائیر بلیو نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 5 سے 15 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔ کراچی سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے 15 فیصد ڈسکاونٹ فراہم کیا گیا ہے، جبکہ لاہور، اسلام آباد، اور ملتان سے دبئی جانے والوں کے لیے 10 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ اندرون ملک، لاہور سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد کی ٹکٹوں پر بھی 10 فیصد ڈسکاونٹ دستیاب ہے۔ مزید برآں، پاکستان سے ریاض کے ریٹرن ٹکٹ پر 5 فیصد رعایت بھی دی گئی ہے۔ مسافر ائیر بلیو کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔