حالیہ لیکس کے مطابق، آئی فون ایس ای 4 کو 2025 کی پہلی سہ ماہی میں متعارف کرایا جا سکتا ہے، جو آئی فون ایس ای (2022) کی جگہ لے گا اور اس کے ڈیزائن میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ یہ ماڈل بنیادی طور پر آئی فون 14 کے ڈیزائن پر مبنی ہوگا، جس میں ہوم بٹن کی موجودگی نہیں ہوگی، اور فیس آئی ڈی کا آپشن بھی شامل ہوگا۔ پروڈکشن دسمبر 2024 میں شروع ہونے کا امکان ہے، جیسا کہ معروف تجزیہ کار منگ چی کو نے تصدیق کی ہے کہ مارچ تک یہ صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ سابقہ لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 کے بیک پر 48 میگا پکسل کا کیمرا ہو سکتا ہے، اور اس کا ڈسپلے گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں بڑا، یعنی 6.06 انچ کی اسکرین کے ساتھ ہوگا۔ فی الحال، آئی فون ایس ای (2022) ایپل کا سستا ترین ماڈل ہے، جو 429 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے، اور نئے ماڈل کے متعارف ہونے سے ایپل کے صارفین کو مزید آپشنز ملیں گے۔
