
سال 2024 کے شیڈول کے مطابق، 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 15 نومبر بروز جمعہ کو راولپنڈی میں ہوگی۔ 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے ہے۔ پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ انہیں محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ان پر ماہانہ منافع نہیں ملتا، مگر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ اسکیم 60 کی دہائی میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے متعارف کروائی، اور اس کے انتظامی امور مرکزی بینک انجام دیتا ہے۔ نیشنل سیونگز ہر تین ماہ بعد قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے نمبرز کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے۔