
گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے اضافی استعمال پر خوشخبری سامنے آئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی ونٹر پیکج کے تحت عوامی سماعت مکمل کر لی ہے جس کا مقصد دسمبر سے فروری تک تین ماہ کی مدت کے دوران بجلی کے استعمال پر نمایاں بچت فراہم کرنا ہے۔ اس پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ہوگی، جس سے گھریلو صارفین کو کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد بچت حاصل ہو گی، یعنی 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ کی کمی۔ زیادہ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ قیمت 26 روپے فی یونٹ ہوگی۔ صنعتی صارفین کے لیے بھی اضافی استعمال پر بچت کا امکان ہے، جہاں کم سے کم اضافی استعمال پر 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کی بچت ہو گی، جب کہ زیادہ استعمال کی صورت میں 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔