37

شام ، فوجی بس میں دھماکا ،3اہلکار جاں بحق ،متعددزخمی

شام میں فوجی بس میں بم دھماکے سے 13 اہل کار جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ شامی دارالحکومت میں اس وقت پیش آیا، جب اہل کاروں سے بھری بس اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی۔بس میں 2 دھماکا خیز ڈیوائسز لگائی گئیں تھیں۔ بس جیسے ہی جیسر الرائث میں پل پر پہنچی، اس میں دھماکا ہوا۔ شامی فوج کے اانجینئر یونٹ نے جائے وقوعہ پر موجود تیسری دھماکا خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔دھماکے میں جاں بحق 13 اہل کاروں کی لاشیں اور دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ شامی سرکاری میڈیا کی جانب سے جائے وقوعہ کی ویڈیو جاری کردی گئی۔شامی فوج کی جانب سے دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں