حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بنگلورو سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک ضعیف شخص کو دکھایا گیا ہے، جس کی عمر کو لے کر مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس شخص کی عمر 188 سال ہے اور انہیں بنگلورو کے ایک غار سے بچایا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ضعیف شخص سر جھکائے ہوئے ہے اور دو لوگ انہیں بازو سے پکڑ کر لے جا رہے ہیں۔ تاہم، ٹوئٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں اس دعوے کی وضاحت کی گئی ہے کہ دراصل اس شخص کی عمر 110 سال ہے، اور ان کا نام سیارام بابا ہے۔ اس ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کا لنک بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل معلومات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔