پیرس: پاکستان کے پیرا اولمپئین حیدر علی نے جمعہ کو پیرس پیرا اولمپک گیمز 2024 میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 37 ایونٹ میں سیزن کے بہترین تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
جاری گیمز میں پاکستان کے واحد پیرا ایتھلیٹ، علی حیدر نے اپنی چھٹی کوشش میں 52.54 میٹر کا تھرو کیا، جس نے انہیں اسٹیڈ ڈی فرانس میں ڈسکس تھرو ایف 37 ایونٹ کے فائنل میں تیسری پوزیشن دلائی۔
ازبکستان کے تولی بوائے یلداشیف نے چوتھی کوشش میں 57.28 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ کینیڈا کے جیسی زیسیو نے اپنی 6ویں کوشش میں 53.24 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ یہ میڈل حیدر علی کا پیرا لمپکس میں چوتھا تمغہ ہے، اس سے پہلے انہوں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔