بھارت کے ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ 30 ڈگری کے زاویے پر نصب کیے گئے سولر پینلز سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، دو طرفہ پی وی ماڈیولز سے توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بہترین زاویے کی تلاش کی گئی، جس میں براہ راست اور منعکس شعاعوں کو بھی شامل کیا گیا۔ یہ تحقیق 440 واٹ بائفیشل مونوکریسٹل لائن پی ای آر سی پینلز پر کی گئی، جنہیں 0 سے 90 ڈگری کے درمیان مختلف زاویوں پر نصب کیا گیا تھا۔ نتائج سے ثابت ہوا کہ 30 ڈگری پر نصب پینلز نے 60 ڈگری کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔