
لاہور میں مسلسل تین دن سے مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، اور آج بھی مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے۔ فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 12 روپے کمی کے ساتھ 475 روپے ہو گئی ہے، جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 328 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے فی تولہ تک پہنچ چکی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت فی درجن 345 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔