پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 28 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1447 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.14 فیصد کم ہے۔ شمالی شہروں میں پچھلے ہفتے سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1449 روپے تھی۔ اسی طرح جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1389 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے برابر ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، پشاور، اور بنوں میں سیمنٹ کی قیمتیں مختلف رہی ہیں، جن کی تفصیل میں اسلام آباد میں 1400 روپے، راولپنڈی میں 1405 روپے، گوجرانوالہ میں 1500 روپے، سیالکوٹ میں 1440 روپے، لاہور میں 1493 روپے، فیصل آباد میں 1445 روپے، سرگودھا میں 1430 روپے، ملتان میں 1463 روپے، بہاولپور میں 1487 روپے، پشاور میں 1453 روپے، اور بنوں میں 1400 روپے ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جنوبی شہروں میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، کوئٹہ اور خضدار میں سیمنٹ کی قیمتیں مختلف رہی ہیں، جن میں کراچی اور حیدرآباد میں 1340 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1455 روپے اور خضدار میں 1347 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی ہیں۔