
دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں اپنے لندن کنسرٹ کے دوران پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی پر انہیں سٹیج پر بلایا۔ جب دلجیت نے دیکھا کہ ہانیہ آڈینس میں موجود ہیں، تو انہوں نے کنسرٹ روک کر ان کا ذکر کیا اور کہا کہ "جب سپر اسٹار ہمارے درمیان ہو، تو وہ سٹیج پر نہ آئیں، یہ ممکن نہیں!” ہانیہ نے ابتدا میں انکار کیا، لیکن دلجیت اور مداحوں کے اصرار پر انہوں نے سٹیج پر آ کر دلجیت کے مشہور گانے ‘لوور’ کے کچھ بول سنے۔ یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور دونوں کے مداحوں کے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی۔