
پنجاب حکومت نے شہریوں کو سولر پینل اور الیکٹرک موٹرسائیکل کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سولر پینل کاروبار کے لیے چینی کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سولر پینل کا کاروبار ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
چودھری شافع نے مزید بتایا کہ شیخوپورہ میں 630 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی قائم کیا جا رہا ہے اور چینی سرمایہ کار اس میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں، اور ٹیکنیکل کالجز میں 20 سال پرانے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔