
حالیہ دنوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر 5 سے 15 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کی قیمتیں ایک سے دو لاکھ روپے تک بڑھ گئی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹمز کی قیمتیں بڑھائی ہیں جس کے باعث ہائبرڈ سسٹمز کے صارفین کو بیٹریوں کی اضافی قیمت بھی ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ اس اضافے کے بعد 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلو واٹ کا سسٹم ساڑھے 8 لاکھ روپے، 10 کلو واٹ کا سسٹم 11 لاکھ 50 ہزار روپے، 12 کلو واٹ کا سسٹم 12 لاکھ 50 ہزار روپے، اور 15 کلو واٹ کا سسٹم 14 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔