بنگلورو کی ایک خاتون انویسٹمنٹ بینکر سیشوری پاٹل نے سلیپ پروگرام میں حصہ لے کر تقریباً 9 لاکھ روپے جیت لیے۔ انہیں بنگلور کے Wakefit سلیپ انٹرنشپ پروگرام کے تیسرے سیزن میں "سلیپ چیمپیئن” کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد شرکاء کو نیند کی اہمیت کا احساس دلانا تھا، جس میں ہر رات 8 سے 9 گھنٹے کی نیند اور دن میں 20 منٹ کا قیلولہ شامل تھا۔ شرکاء کو اپنی نیند کی نگرانی کے لیے اعلیٰ معیار کا گدا اور سلیپ ٹریکر فراہم کیا گیا۔ انہوں نے اپنی نیند کی عادات کو بہتر بنانے کے لیے نیند کے ماہرین کی زیر قیادت ورکشاپس میں بھی حصہ لیا۔ کمپنی کے مطابق، اس پروگرام کے تین سیزن میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے درخواست دی، اور 51 انٹرنز کو شامل کیا گیا، جنہیں مجموعی طور پر 63 لاکھ بھارتی روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔