کیا آپ کو کھانے کے دوران یا فوری بعد پیٹ میں تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے؟ اس کی وجہ پیٹ میں اضافی تیزاب کا بننا ہے، جو معدے اور خوراک کی نالی کو تکلیف پہنچاتا ہے اور سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب پیٹ مسلسل تیزاب پیدا کرتا ہے۔
تیزابیت کی وجوہات:
ماہرین کے مطابق تیزابیت کی چند اہم وجوہات میں شامل ہیں:
- وقت پر کھانا نہ کھانا
- تناؤ
- سگریٹ نوشی
- کیفین کا زیادہ استعمال
- مرچ مصالحے والے اور تلے ہوئے کھانے
تیزابیت سے بچاؤ کے طریقے:
- وقت پر کھانا کھانے کی عادت اپنائیں اور دو سے تین گھنٹے سے زیادہ خالی پیٹ نہ رہیں۔
- کھانا کھانے میں جلد بازی نہ کریں، بلکہ سکون سے اور اچھی طرح چبا کر کھائیں۔
- مرچ مصالحے والے، تلے ہوئے کھانوں اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں۔
- بدہضمی اور تیزابیت سے بچنے کے لیے ہلکی اور متوازن غذا کا انتخاب کریں۔
ان چند اقدامات پر عمل کر کے آپ تیزابیت سے بچ سکتے ہیں اور اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔