
پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر ایف آئی اے کو یکم جولائی سے اب تک 1,426 شکایات موصول ہوچکی ہیں۔ ان میں سے 549 اکاؤنٹس کو بحال کیا جاچکا ہے جبکہ 877 شکایات پر تفتیش جاری ہے۔ وفاقی ادارے کے مطابق، 817 شکایات کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور 20 کیسز کو باقاعدہ انکوائری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ 40 شکایات پر کوئی جواب یا پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ان ہیکنگ واقعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی جاچکی ہیں، اور ایف آئی اے نے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے مضبوط حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی ہے۔