پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کے راستوں کی بندش کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے آج رات 8 بجے کے بعد آنے والی پروازوں کے لیے متبادل انتظامات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دو دن کے دوران بیرون ملک سے 21 پروازیں اسلام آباد پہنچیں گی، اور ان پروازوں کے مسافروں کو ایئرپورٹ کے اندر ہی ٹھہرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، دوسرے شہروں سے ٹرانزٹ فلائٹس کے مسافروں کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی دقت کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔