نیوزی لینڈ کا اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو لازمی دستاویزات کے ساتھ مالی وسائل کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ ویزا حاصل کرنے کے بعد طلبا ہفتے میں 20 گھنٹے تک جز وقتی کام کر سکتے ہیں، اور چھٹیوں کے دوران مکمل وقت بھی کام کی اجازت ہو سکتی ہے، تاہم یہ اجازت ویزا شرائط پر منحصر ہوگی۔ اسٹوڈنٹ ویزا عموماً تعلیم کی مدت کے مطابق جاری کیا جاتا ہے، لیکن اگر پاسپورٹ اس دوران ختم ہونے والا ہو تو ویزا قلیل مدت کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے۔ طلبا کو سالانہ 20,000 نیوزی لینڈ ڈالر یا ماہانہ 1,667 ڈالر کے مطابق فنڈز کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا، جبکہ کمپلسری تعلیم کے طلبا کے لیے یہ رقم 17,000 ڈالر سالانہ یا 1,417 ڈالر ماہانہ ہوگی۔ پاکستان میں ویزا فیس 145,800 روپے اور ویزا ایپلیکیشن سینٹر فیس 6,700 روپے ہے، اور درخواست مسترد ہونے پر فیس واپس نہیں ہوگی۔