22

PDM کی لانگ مارچ کیلئے تیاری نہیں تھی، چوہدری منظور

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمدنے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک ابھی استعفے دینے کا مناسب وقت نہیں آیا ہے، تحریک کا مومنٹم بنائے بغیر استعفوں کا ایٹم بم کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے،پی ڈی ایم کی لانگ مارچ کیلئے کوئی تیاری نہیں تھی،پیپلز پارٹی کو پتا نہیں کیوں مجرم بنایا جارہا ہے۔ 

وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک، معروف صنعتکار عارف حبیب اور دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی بھی شریک تھے۔ 

مصدق ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اختلاف رائے ہے مگر انہیں کبھی مجرم نہیں کہا ہے، چیئرمین سینیٹ الیکشن کے بعد واضح ہوگیا کہ تبدیلی کیلئے پارلیمنٹ موزوں فورم نہیں ہے، ن لیگ لانگ مارچ کیلئے تیار تھی، پی ڈی ایم میٹنگ میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلے ہوسکتے تھے، اسمبلیوں سے استعفے دینا بھی آئینی طریقہ ہے۔

معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ رواں سال 3فیصد معاشی ترقی کا ٹارگٹ حقیقی لگتا ہے، اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7فیصد پر برقرار رکھنا مثبت قدم ہے۔دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کا اپنا گھر ٹھیک کرنے اور بھارت کو امن کی پیشکش بڑی بات ہے، امریکا کو افغانستان کے سلسلے میں پاکستان کی ضرورت ہے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظورنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک ابھی استعفے دینے کا مناسب وقت نہیں آیا ہے، تحریک کا مومنٹم بنائے بغیر استعفوں کا ایٹم بم کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے،ہمارا موقف تھا کہ لانگ مارچ شروع کیا جائے ہم تیار ہیں،ضروری نہیں اکثریت ہمیشہ درست ثابت ہو، 1985ء میں ایم آر ڈی کے دباؤ پر انتخابات کا بائیکاٹ کیا جسے آج بھی بھگت رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں