
سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر فائلرز کے لیے 32 لاکھ 14 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جس پر 32 ہزار 140 روپے اضافی ٹیکس لگتا ہے، جس کے بعد مجموعی قیمت 32 لاکھ 46 ہزار 140 روپے ہو جاتی ہے۔ نان فائلرز کے لیے یہ قیمت 33 لاکھ 42 ہزار 560 روپے تک پہنچ جاتی ہے، کیونکہ ان سے 96 ہزار 420 روپے اضافی وصول کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح، سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل فائلرز کے لیے 34 لاکھ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جس پر 34 ہزار 120 روپے کا ٹیکس لگتا ہے، اور مجموعی قیمت 34 لاکھ 46 ہزار 120 روپے ہوتی ہے، جبکہ نان فائلرز کے لیے یہ قیمت 35 لاکھ 48 ہزار 480 روپے تک بڑھ جاتی ہے، کیونکہ ان سے 102,360 روپے اضافی لیے جاتے ہیں۔