
تحریک انصاف کے ایم این اے سردار لطیف کھوسہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک تقریب میں خوشی سے رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو نجی نیوز چینل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاستدان لطیف کھوسہ کی یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہے، جہاں صارفین اسے دیکھ کر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔