
نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نان اور روٹی کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آٹے کی قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے فی بوری ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نان اور روٹی کی قیمتیں یکساں رکھنے کے باوجود مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ گیس کی لوڈشیڈنگ ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے آٹے کی قیمتوں اور گیس لوڈشیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو نان اور روٹی کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی جائے گی۔