
گوجرانوالہ میں ایک ظالم شخص نے خاتون کے ساتھ شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پانچ سالہ بچے کو نہر میں پھینک دیا۔ فیروز والا کے رہائشی علی حسن کی گاؤں کی رہائشی خاتون کے ساتھ دوستی تھی، اور وہ اس کے ساتھ شادی کرنے کا خواہشمند تھا، لیکن خاتون نے اپنے بیٹے کی خاطر شادی سے انکار کر دیا۔ اس پر ملزم نے بچے کو راستے سے ہٹانے کے لیے اسے نہر پر چناب میں پھینک دیا۔ بچے کے لا پتہ ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علی حسن کو حراست میں لے کر تفتیش کی، جس میں اس نے بچے کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کیا۔ فیروز والا پولیس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر چکی ہیں۔