قصور کے نواحی علاقے بستی لعل شاہ میں گرلز سکول کی چار خواتین اساتذہ کو اسکول کے اوقات کار کے دوران ساگ توڑنے پر معطل کر دیا گیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ خواتین اساتذہ ڈیوٹی کے دوران ساگ توڑتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان اساتذہ کو معطل کر دیا، جس سے ساگ کھانے کا شوق انہیں مہنگا پڑ گیا۔