
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے یہ جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزا نہیں دے رہا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی فرد یو اے ای کا ویزا حاصل کرنا چاہتا ہے، وہ یو اے ای ویزا سینٹر سے رابطہ کرے۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری لاتا رہا ہے اور مزید سرمایہ کاری کی توقع بھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک یا دو ماہ میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔