
پاکستان کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن ان کی والدہ نے کہا کہ ایک "مسٹر رتن” کی فون کال ہے جو نازیہ اور زوہیب سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ رتن نے نازیہ کو بتایا کہ وہ ایک میوزک کمپنی شروع کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ دونوں مل کر ایک البم ریکارڈ کریں۔ جمعے کو رتن ان کے گھر ویمبلڈن آئے، جہاں انہوں نے اپنے نرم لہجے اور مسکراہٹ سے متاثر کیا۔ انہوں نے معاہدے کے لیے والدین سے مشورے کا کہا اور بعد میں "ینگ ترنگ” البم تیار کیا، جو بھارت اور جنوبی ایشیا کی پہلی میوزک ویڈیوز پر مشتمل تھا۔ زوہیب نے یہ بھی ذکر کیا کہ بعد میں ممبئی کے تاج ہوٹل میں رتن ٹاٹا سے ملاقات کے دوران انہیں اس عظیم آدمی کی حقیقت کا پتہ چلا۔