
واٹس ایپ، دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن، اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والی تصاویر کو ویب پر سرچ کر سکیں گے تاکہ ان کی اصل معلومات اور صداقت کی تصدیق کی جا سکے۔ یہ فیچر خاص طور پر ان تصاویر کی شناخت میں مددگار ہوگا جو ممکنہ طور پر فیک ہوں یا سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ہوں۔ اس کے ذریعے صارفین ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا ان کے اصل ورژنز کو تلاش کر کے ان کی حقیقت جان سکیں گے۔