پاکستانی اداکارہ یشما گل ان دنوں ترکی میں موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ تفصیلات کے مطابق، یشما گل ترکی کے مختلف بازاروں کی سیر کر رہی ہیں، جہاں وہ فنون لطیفہ کی مثالیں پیش کرتی نظر آ رہی ہیں۔
یشما گل کی ویڈیو میں انہیں ترکی کی ایک گلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ دکانوں پر نظریں دوڑا رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے مغربی طرز کا سفید ٹاپ اور بیگی پینٹس پہن رکھی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک صارف نے لکھا کہ "تم سے بہتر کپڑے تو پاس سے گزرتی غیرمسلم نے پہنے تھے” جبکہ دوسرے نے کہا کہ "گورے کہتے ہوں گے کہ یہ لوگ غریب ہیں۔” مزید برآں، ایک سوشل میڈیا صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "کیا یہ جان بوجھ کر ایسا کرتی ہیں؟” اور ایک اور نے لکھا کہ "یہ لوگ مسلمان ہوتے ہوئے کافر ہوگئے ہیں، بے حیائی عروج پر ہے۔
